
رہنما پی ٹی آئی عامر لیاقت حسین وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کرنے کے لیے وزیراعظم ہاؤس روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں عامر لیا قت حسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کو استعفی پیش کرنے کے لیے وزیراعظم ہاؤس کی جانب رواں ہوں۔
وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کو استعفی پیش کرنے کے لیے وزیراعظم ہاؤس کی جانب رواں ہوں
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 20, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پرجا ری اپنے پیغام میں عامر لیا قت حسین کا کہنا تھا کہ میں ایک بے بس ایم این اے ہو ں ، اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں،مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوی کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا، وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا
ان شا اللہ پیر کے دن وزیراعظم پاکستان، میرے رہنما، میرے کپتان جناب عمران خان سے ملاقات ہے، انہوں نے وقت عنایت فرمادیا ہے@ImranKhanPTI @InsafPK #AamirLiaquat
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 18, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News