
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کو کراچی میں ہونے والی حالیہ لوڈشیڈنگ پر بریفنگ دی گئی اور لوڈشیڈنگ سے ہونے والے نقصان سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو کے الیکٹرک کے نرخوں سے متعلق بھی بریفنگ د ی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وفاقی حکومت کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے وسائل فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News