Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاحتی مقامات کھولنے سے متعلق وزیر اعلی پنجاب کا بڑا اعلان

Now Reading:

سیاحتی مقامات کھولنے سے متعلق وزیر اعلی پنجاب کا بڑا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب نےسیاحتی مقامات کھولنے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات کو جلد کھولنا چاہتے ہیں ، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو کھولنے کے لئے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

دورۂ مری کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مری کی ترقی کے لئے نئے منصوبوں کا اعلان جلد کیا جائے گا، یہاں کے رہائشیوں کے لئے پانی کی فراہمی بہتر بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات اوپن ہونے سے ٹورازم کو فروغ ملے گا، سیاحتی مقامات اور ریسٹورنٹس ایس او پیز کے تحت کھولنے کی سفارشات این سی او سی اجلاس میں رکھیں گے،این سی او سی کی منظوری کے بعد ایس او پیز کے مطابق انہیں کھولا جائے گا۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ مری میں 22 کروڑ روپے سے نئی واٹر اسکیم بنے گی، نئی اسکیم سے روزانہ 6 لاکھ گیلن پانی مری کے رہائشیوں کو ملے گا،جبکہ مری مظفر آباد روڈ 2 کروڑ 42 لاکھ روپے سے مکمل کریں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مری میں ساڑھے 3 لاکھ پھل دار درخت لگائے جائیں گے، یہاں تعمیرات سے متعلقہ بائی لاز کا جلد نفاذ کیا جائے گا، اس کے علاوہ مری میں کوہسار یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر