 
                                                                              وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسانوں سے متعلق معاملات کو خود دیکھوں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی طالب حسن نکئی کی ملاقات ہوئی، طالب حسن نکئی نے ملاقات میں کسانوں کے مسائل اٹھا دیے۔
طالب حسن نکئی نے عمران خان سے ملاقات میں کہا کہ کسانوں سے سبسڈی کا وعدہ کیا گیا مگر سبسڈی نہیں مل رہی جبکہ کسانوں کو ٹیوب ویلوں پر مہنگی بجلی مل رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ
ممبر قومی اسمبلی طالب حسن نکئی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی اجازت سے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس لاؤں گا۔
وزیراعظم نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے متعلق معاملات کو خود دیکھوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 