
پاکستان کی آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کے سرحدی قصبے پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا پاکستان آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کے سرحدی قصبے پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ آرمینیائی فوج نے 12جولائی کو آذربائیجان کے قصبے تووز پر حملہ کیا، آرمینیا کے مذکورہ حملے سے بہت سے آذربائیجانی مارے گئے، پاکستان غمزدہ خاندںوں سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نوگورنو کاراباخ تنازعہ حل نہ ہونا خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ ہے، اس کے خطے کی سلامتی کے لئے بہت زیادہ خطرات ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمینیائی اقدام کا مقصد بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا ہے، نوگورنوکاراباخ تنازعے کے پرامن حل کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا، پاکستان نوگورنوکاراباخ تنازعہ پر اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہے اور آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News