
سینیٹرشبلی فراز کا کہنا ہے کہ مطیع اللہ جان کی بخیروعافیت واپسی ہوئی، ہم سب ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کی بہتری، سازگار ماحول کی فراہمی کا پختہ عزم رکھتی ہے۔
مطیع اللہ جان کی بخیروعافیت واپسی ہوئی۔ ہم سب ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کی بہتری، سازگار ماحول کی فراہمی کا پختہ عزم رکھتی ہے۔آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کیلئے کوشاں رہیں گے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) July 22, 2020
انھوں نے مزید کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کیلئے کوشاں رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News