Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا نوٹس

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کا روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا نوٹس
وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو روٹی اور نان کی قیمتیں مقرر شدہ داموں سے مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ کو فوری کارروائی کاروائی کا حکم بھی دے دیا۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ روٹی اورنان کی مقررکردہ قیمت پردستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ روٹی اورنان کی قیمت میں بلاجواز اضافے پر قانون کےتحت کارروائی کی جائے اور پرائس کنٹرول کمیٹی اورانتظامیہ ضروری اقدام اٹھائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ روٹی اورنان کی قیمت میں خودساختہ اضافہ برداشت نہیں کیاجائےگا۔

لاہور ، روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ

Advertisement

یاد رہے گزشتہ روز لاہور میں تندور مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دیں گئی تھی۔

صدر تندور ایسوسی ایشن آفتاب گل نے روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا جس کے تحت سادہ روٹی کی قیمت 8 روپے جبکہ خمیری روٹی اور نان کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

دوسری جانب فلور ملز مالکان نے بھی آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز عاصم رضا کا کہنا تھا کہ ہمیں گندم اجرا کی سرکاری پالیسی منظور نہیں، ہم بازار سے مہنگی گندم خریدنے پر مجبور ہیں۔

 عاصم رضا  کا مزید کہنا تھا  کہ  20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1030 روپے ہی ہوگی، قیمت کم نہیں کر سکتے کیونکہ محکمہ خوراک نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر