Advertisement
Advertisement
Advertisement

مویشی منڈیاں کب اور کہاں قائم کی جائیں ؟ ہدایات جاری

Now Reading:

مویشی منڈیاں کب اور کہاں قائم کی جائیں ؟ ہدایات جاری
mandi

مویشی منڈیوں کے قیام سے متعلق حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اوراس موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے مویشی منڈیوں کے قیام سے متعلق حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں ہیں، جس میں ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 حکومت نے مویشی منڈیوں کو شہر سے دور قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ بھی کردیا ہے۔

حکومتی احکامات میں کہا گیا ہے کہ جانوروں کی خریداری کے لیے حکومت کی مقررہ مویشی منڈی جائیں، ضرورت کے تحت صرف وہ افراد منڈی جائیں جنہوں نے خود قربانی کرنی ہو۔

زیادہ عمر والے افراد اور بچوں کو بکرا منڈیوں میں نہ لے کر جائیں، مویشی منڈی جاتے ہوئے ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں۔

Advertisement

اندرون شہر میں کسی مویشی منڈی یا فرد سے جانور خریدنے سے گریز کریں۔

حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری انفرادی قربانی کے بجائے اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں، قربانی مقرر ہ مذبح خانوں، خیراتی، کمیونٹی تنظیموں میں اور آن لائن کی جائے۔

قربانی کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے، عید کے موقع پر دعوتوں کا اہتمام بالکل نہ کریں، قربانی کے جذبےکے تحت آئیں ہم دوسروں کے لئے ایک مثال بنیں، خود بھی محفوظ رہیں اوردوسروں کو بھی محفوظ بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر