Advertisement
Advertisement
Advertisement

خالد محمودشیخ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Now Reading:

خالد محمودشیخ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
خالد محمودشیخ

خالد محمودشیخ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق خالد محمودشیخ  نے ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی مد میں 30 کروڑ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو فنڈز کی مد میں10 کروڑ پہلے آئیے پہلے پایئے کی بنیاد پر دیے جائیں گے،رقم کل صبح متعلقہ ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جائےگی۔

واضح رہے گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے مختلف تقرریوں اور تبادلوں کے سلسلے میں اہم فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کو عہدے سے فارغ کرکے خالد محمود شیخ کو نیا ایم ڈی کا ایڈیشنل چارج دے دیا تھا۔

اسداللہ خان، ایم ڈی واٹر بورڈ کے عہدے سے برطرف

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ گریڈ 19 کے خالد محمود شیخ کو گریڈ 20 کی پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 20 کے اسد اللہ خان ڈی ایم ڈی ٹریکینکل رہیں گے۔

الد محمود شیخ کو ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج دیے دیا ہے، خالد محمود شیخ اس سے قبل 7 مارچ 2018 سے 11 فروری 2019 تک واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

خالد محمود شیخ اپنی سربراہی میں حکومت سندھ کے اہم ترین منصوبے کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں،انہیں مالی، انتظامی اور تیکنیکی امور کا ماہر مانا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر