
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
لاہور میں صبح سویرے سورج آنکھیں دیکھانے لگا ، گرمی اور حبس میں بھی اضافہ ہو گیا۔
تاہم محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کے لیے بارش کی نوید بھی سنائی ہے۔
لاہور، سیالکو ٹ، گجرات، نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی، ٹھٹہ اور بدین میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کراچی میں ایک مرتبہ پھرہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News