
وزیراعظم عمران خان کی جانب ہدایت کی گئی ہے کہ عیدالاضحیٰ پر صوبے بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں صوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب کی تمام کابینہ نے بھی آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ملاقات میں کابینہ میں ردوبدل اور کارکردگی سے متعلق بھی امور زیر غور آئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزراء کی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران پنجاب میں کوویڈ 19 کی صورتحال پر بھی ملاقات میں بات چیت ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News