
سندھ حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے لیے جگہیں مختص کردی ہیں۔
محکمہ بلدیات سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جس کے مطابق شہر میں عوامی مقامات یا گلیوں پر قربانی نہیں کی جاسکے گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی کی میٹنگ کے تناظر میں سڑکوں اور گلیوں میں قربانی کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔
ہر یوسی میں قربانی کے لیے مخصوص مقامات طے کیے ہیں۔
ان مقامات پر ایس او پی اور حفاظتی انتظامات کے تحت شہری اپنے جانور قربان کرسکیں گے۔
قربانی کے لیے یوسی کی سطح پر مقام طے کیے گئے ہیں ، تمام اضلاع میں یوسی کی فہرست جاری کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News