
معاون خصوصی ڈاکٹڑ شہباز گل نے کہا ہے کہ ناصر شاہ صاحب شاید لاعلم ہیں کہ سندھ میں آٹے کا تھیلا مقررہ نرخ پر دستیاب نہیں ہے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے ناصر شاہ اور مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے واضح کیا ہے کہ سپلائی اور ڈیمانڈ کے اصول کے مطابق سپلائی بڑھا کر آٹے کے ریٹ کم کئے جا سکتے ہیں اور یہ اکنامکس کا بنیادی اصول ہے لیکن شاید آپ جانتے ہوئے بھی انجان بن رہے ہیں۔
صوبے میں گندم اور آٹے کی قلت نہیں ہے، ناصر حسین
انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ گندم کی امپورٹ کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کی ملک میں آمد کے لیے کچھ وقت درکار ہے، اس دوران قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لیے سپلائی بڑھانا ایک حکمت عملی ہے۔
گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف 10لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگا، مرتضی وہاب
ناصرحسین شاہ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس بحران کے آنے کا خدشہ آپ ظاہر کر رہے ہیں اسی سے بچنے کے لیے گندم سپلائی بڑھانے کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ آپ خود شاید چاہتے ہیں کہ بحران آئے اور آپ سیاست کر سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News