راولپنڈی میں بیٹے کا بیوی کے ساتھ مل کر ماں پر بہیمانہ تشدد ، متاثرہ ماں کا موقف سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی متاثرہ ماں نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہو نے سب کچھ کیا ہے، بیٹے کا کچھ نہیں۔ بیٹا تو پہلے بھی ادھر ہی تھا، پہلے تو کچھ نہیں کیا اب 32 سال کی عمر میں بیوی کی وجہ سے ماں پر ہاتھ اٹھایا۔
متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بہو اور بیٹا یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے ۔ بہو ڈرگز استعمال کرتی تھی اور اس نے بیٹے کو بھی اپنے ساتھ لگالیا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں اسپتال میں تھی تو بہو کے گھر سے 30 افراد آئے اور انہوں نے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News