
کئی روز گزر جانے کے باوجود ملک میں پیٹرول بحران کے ذمہ داران کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی کی جانب سے ملک میں پیٹرول بحران کے ذمہ داران کی تحقیقات کا عمل جاری ہے تاہم ابھی کئی روز گزرنے کے باوجود تاحال بحران کے ذمہ داران کا تعین نہیں ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی قائم کردہ 4 رکنی کمیٹی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور اوگرا سے انکوائری کررہی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن حکام سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کمیٹی کے ارکان کی تعداد بھی بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ آئندہ ہفتے تک رپورٹ وزیراعظم کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے کمیٹی کو تحقیقات کے لیے 10 جولائی تک کا وقت دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News