Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پھرشروع ، شہری بےحال

Now Reading:

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پھرشروع ، شہری بےحال
لوڈ شیڈنگ

لوڈ شیڈنگ

 نہ دن کا چین،نہ رات کا سکون،شہر قائد میں بدترین لوڈشیڈنگ پھر شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ، کے الیکٹرک کے دعوے بھی غلط ثابت ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرروڈ اوراطراف کے علاقوں میں صبح 4 بجے سے بجلی بند ہے ، گزشتہ روز بھی جہانگیر روڈ پر صبح 8 بجے سے دن بھر بجلی بند رہی ۔

گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ میں دن اور رات میں پانچ، پانچ گھنٹے لوڈشیڈنگ ، کیماڑی، سکندرآباد، شیریں جناح کالونی میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ملیرسٹی کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی بندش،دورانیہ 10 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔

Advertisement

کے الیکٹرک کورنگی اور لانڈھی کے مختلف سیکٹرز میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی غائب کررہا ہے۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک علاقائی فالٹ اور لوڈمینجمنٹ کے نام پر بجلی بند کر رہی ہے۔

علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا اور حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لگتا ہے تورا بورا بھلا دیا جہاں سے آپ دم دبا کر بھاگے تھے،افغانستان کوواضح پیغام
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا بیان سامنے آگیا
سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر