
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ جیل اصلاحات کے لئے نئے لیگل فریم ورک کی بروقت تیاری کو یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کےے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت جیل خانہ جات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں محکمہ جیل خانہ جات کی کاردگی اور جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ جیل خانہ جات کے بہتر انتظام و انصرام کے لئے نیا لیگل فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے اور اب تک صوبے کے 14 جیلوں کا سارا ریکارڈ کمپیوٹرائیز کر دیا گیا ہے۔
بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا گیا کہپشاور سنٹرل جیل میں قیدیوں کے لئے اوپن ائیر جم تیار کر لیا گیا ہے جبکہ مردان جیل میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر کام جاری ہے۔
بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بتایا گیا کہ رواں سال 178 قیدیوں کو مفت قانونی امداد فراہم کی گئی جبکہ ستائس ہزار سے ذائد قیدیوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئی ہے۔
منصوبے کی تکمیل سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، محمود خان
بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ رواں سال 664 قیدیوں کو مختلف نوعیت کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی جبکہ رواں سال 37 قیدیوں نے ماسٹرز، 125 نے بی اے، 254 نے ایف اے اور 367 نے میٹرک پاس کیا۔
بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مزید بتایا گیا کہسنٹرل جیل پشاور میں قیدی رکھنے کی گنجائش میں 2365 کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ جیلوں میں قائم لائبریریز کو 6465 کتابیں فراہم کی گئی ہے۔
محمود خان نے محکمہ جیل خانہ جات کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملاکنڈ اور کوہاٹ ڈویژنز میں سینٹرل جیل کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ جیل خانہ جات کے تمام منصوبوں پر پیشرفت کے لیے ٹائم لائنز مقرر کیے جائیں،جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیے درکار فنڈز فراہم کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News