
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سماجی کارکن عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ عوام کے الیکٹرک اور کے الیکٹرک عوام کے خلاف ایف آئی آر کٹوا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عالمگیر خان نے کہا کہ میں ایم ڈی کے الیکٹرک کا گھر ڈھونڈ رہا ہوں، اس کی بجلی کاٹوں گا۔
عالمگیر خان نے کہا کہ عوام کے الیکٹرک اور کے الیکٹرک عوام کے خلاف ایف آئی آر کٹوا رہا ہے، کراچی میں بجلی کا بحران پریشان کن ہے، کے الیکٹرک کے ساتھ جو معاہدے ہوئے ان پر نظرثانی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو بجلی اور پانی نہیں مل رہا، غیرقانونی ہائیڈرینٹس کی وجہ سے پانی کا بحران پیدا ہوا۔
عالمگیر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک پیپلز پارٹی کے دور میں ابراج گروپ کو دیا گیا، حکومت تحیققات کرے کے الیکٹرک نے فرنس آئل کیوں نہیں خریدا۔
عالمگیر خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو پانی بھی نہیں مل رہا، سندھ حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News