
وزیراعلیٰ پنجاب نے رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کیلئے نجی گاڑی میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار بغیر سیکیورٹی کے شمالی لاہورکے دورے پر تھے۔
وزیر اعلیٰ نے والڈ سٹی اور گلبرگ میں بھی لاک ڈاؤن کے حوالے سے انتظامیہ کے اقدامات کا معائنہ کیا۔
عثمان بزدار کی گاڑی رات گئے شہر کے مختلف ناکوں پر نظر آئی ، انھوں نے عید قرباں کے پیش نظر شہر میں صفائی اور سیکیورٹی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News