Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلی سندھ ادھر آئیں اور رین ایمرجنسی کے دعوؤں کو دیکھ لیں

Now Reading:

وزیراعلی سندھ ادھر آئیں اور رین ایمرجنسی کے دعوؤں کو دیکھ لیں
Alamgir Khan

اس بات سے سب واقف ہیں کہ ایک کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی میں مون سون کی بارشوں کے سبب نکاسی آب کا نظام مفلوج ہونے کا خدشہ ہے ، سڑکیں پانی میں ڈوب سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں متوقع مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کے بعد بھی سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کا کام بروقت مکمل نہیں کیا جس کی وجہ سے شہر میں اربن فلڈ کا خطرہ ہے۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سماجی تنظیم فِکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے گجر نالے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تصویر لگا کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

Advertisement

کراچی شہر کی سڑکوں پر سیلاب کا خطرہ

سندھ حکومت کی نہ اہلی کی وجہ سے کراچی شہر کی سڑکوں پر سیلاب کا خطرہ۔۔۔۔#Fixit

Gepostet von Fixit am Sonntag, 5. Juli 2020

عالمگیر خان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ ادھر آئیں اور اپنی رین ایمرجنسی کے دعوؤں کو دیکھ لیں،گجرنالے پر تاحال صفائی کے اقدامات نہیں کیے گئے،  بارش سے تین روز پہلے مشینری حاصل کر کے بس صفائی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔

Advertisement

رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے مزید کہا کہ لوگ کورونا وائرس سے کم جبکہ سندھ حکومت کی نااہلی سے زیادہ مریں گے، سندھ حکومت کے وزرا صرف فوٹو سیشن کیلئے نالوں کا دورہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ مو سمیات کے مطابق شہر قائد میں دو دن موسلا دھار بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔

 نالوں کی صفائی نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہوسکتا ہے،بارش ہوئی تو نکاسی آب کا نظام بیٹھ سکتا ہے اور اس صورت میں سڑکیں پانی میں ڈوبنے کا  بھی خدشہ ہے جبکہ تیزآندھی سے بجلی کے  تار ٹوٹنے سے بجلی بھی غائب ہوجائے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر