فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان سیاست کو اپنی بدبو سے تعفن زدہ کرنے والا ایک ٹوٹا ہوا انڈہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کرپشن کے 74 رنگ اور ڈھنگ نکالنے میں ماہر ہیں، الیکشن کی ہار کے باعث کوویڈ 19 بھی مولانا کو کوویڈ 18 محسوس ہو رہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کو بھی مذاق اور اپنی چھیڑ بنا لیا ہے۔
فیاض الحسن چو ہان نے مزید کہا کہ ہر اے پی سی کے بعد شکست و ریخت، رسوائی اور جگ ہنسائی ہی مولانا فضل الرحمان کے کھاتے میں آتی ہے،میرا مشورہ ہے کہ مولانا مصلےبچھا کر اگلے تین سال اپنے سیاسی و مالی گناہوں پر توبہ استغفار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
