وزیر اعظم کے معاونین خصوصی تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔
ذارائع کا کہنا ہے کہ معاونین خصوصی نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیاہے۔ تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا سے وزیراعظم عمران خان نے استعفیٰ لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظفر مرزا کی وزارت لے گیا۔بھارت سے خلاف ضابطہ ادویات درآمد کرنے پر بھی وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دے دیا۔انکوائری میں ظفر مرزا اور ایک مشیر کا نام آیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ظفر مرزا اسلام آباد کے اسپتالوں کی حالت زار بھی بہتر نہ کرسکے۔
تانیہ ایدروس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے تعلق تانیہ ایدروس کو لے ڈوبا۔تانیہ ایدروس کو جہانگیر ترین پاکستان لائے تھے۔
تانیہ ایدروس کے خلاف ڈیجیٹل پاکستان فنڈز سے متعلق انکوائری بھی چل رہی تھی۔تانیہ ایدروس وزیراعظم کو مطمئن نہ کرسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News