
گوجرانوالہ میں تھانہ گکھڑ منڈی میں 17 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گکھڑ منڈی میں تعینات سابق ایس ایچ او مشتاق احمد سمیت 17 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر میں شہری کے گھر میں داخل ہونے اور دوران تلاشی زیورات اور نقدی لوٹنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پولیس اہلکاروں کی جانب سے مقدمے کو جھوٹا قرار دیدیا گیا۔
خیال رہے کہ مقدمہ وزیرآباد کے رہائشی اشفاق احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار رات کے وقت چار دیواری پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور دوران تلاشی گھر سے زیورات اور نقدی بھی لوٹ کر لے گئے۔
دوسری جانب پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے مقدمۂ قتل کے اشتہاری ملزم ارسلان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تھا لوٹ مار کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News