Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کردی

Now Reading:

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کردی
لاک ڈاؤن

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کردی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ حکوت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کردی

محکمہ داخلہ سندھ نے توسیع کا حکم نامہ جاری کردیا ہےجس کے تحت لاک ڈاٶن میں 15 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے۔

دوسری جانب  صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

Advertisement

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 4872 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 108913 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 25 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1888 ہوگئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل سندھ حکوت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کی تھی۔

لاک ڈاؤن کے دوران  شادی ہالز، تعلیمی ادارے اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے تاہم ریسٹورنٹس سے ہوم ڈیلیوری رات11بجے تک کی جاسکے گی۔

صوبے بھر میں تمام دکانیں شام سات بجے بند ہو جائیں گی تاہم میڈیکل اسٹورز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر