
پاکستان پپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پپلزپارٹی نے کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین ورکرز شریک جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہوئے جن پر کے الیکٹرک کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔
پپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جلد وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی اور اب پپلز پارٹی اس کے الیکٹرک کو سبق سکھائے گی۔
پیپلرزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کے الیکٹرک سی ای او عارف نقوی کو عمران خان کی ایٹ ایم مشین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کے الیکٹرک نہیں خان الیکٹرک ہے، کے الیکٹرک فروخت کرنے والوں میں شامل ایم کیو ایم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
پپلزپارٹی کے صوبائی رہنما راشد ربانی نے کہا کہ کراچی اندھیروں دھکیل دیا گیا اشیا خورد نوش پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیاایم کیو ایم خاموش تماشائی بنے ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
رہنماوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کی عوام سے کئیے گئے کسی وعدے کو پورا نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News