وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے آزادی تک کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کی نسل در نسل جدوجہدآزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے13 جولائی کے لواحقین، اس کے بعد کی نسلیں آزادی کیلئے قربان ہوئیں، کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے نسل در نسل جانیں قربان کیں، یہ قربانیاں ہندتوا سوچ کےتحت کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کی بھارتی کوششوں کی ناکامی ہے۔
Pakistan has always stood steadfast for the Kashmiri right to self-determination and will continue to support this just struggle till IOJK is liberated from the clutches of Indian illegal occupation. That day is not far.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہداء آج کی کشمیری مزاحمتی تحریک کے بانی ہیں، بھارتی غیرقانونی قبضے اوربربریت کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
