
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 سال کے عرصے میں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے 02 سال کے عرصے میں ہر طرح سے ناکام ہوگئی ہے اور معیشت کو بدترین معیشت کردیا ہے۔
حکومت کی دو سالہ کارکردگی مایوس کن اور کرپٹ ترین ہے ، مریم اورنگزیب
2 years in power & @ImranKhanPTI has given us the worst economy in our country’s history, foreign policy failures from Kashmir to Saudi, democracy & human rights suffering , unemployment at an all time high, transparency international has said corruPTIon is higher than before.
Advertisement— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) August 18, 2020
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں معیشت، کشمیر تا سعودیہ تک پر خارجہ پالیسی، بےروزگاری اور دیگر تمام اداروں کے حالات ناگزیر ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کی دو سال کی کارکردگی کو بدترین، مایوس کن اور کرپٹ ترین قرار دے دیا تھا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تاریخ کی نالائق، نااہل اور کرپٹ ترین حکومت کے دو سال مکمل ہونے پرعوام سے افسوس اور یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
چینی کی قیمت میں اضافے پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 52 روپے فروخت ہونے والی چینی آج 105 روپے سے زائد میں فروخت ہورہی ہے ،دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا،دو سال میں آٹا 35 سے 75 روپے کلو پہنچ گیا ،دو سال میں ملکی تاریخ میں گندم کے سب سے بڑے ڈاکے کےذمہ دار ہیں
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ 2 سالوں کے دوران 20 لاکھ لوگ بے روزگار اور 80 لاکھ غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلے جاچکے ہیں ،دوسال میں پالیسی ریٹ 13. 2 فیصد, صنعت اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں جبکہ افراط زر 12 فیصد سے زائد شرح پر,خوراک 15 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی ،دو سال میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا.۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News