Advertisement
Advertisement
Advertisement

غلام سرور خان نے پی آئی اے کو تباہ و برباد کردیا، سعید غنی

Now Reading:

غلام سرور خان نے پی آئی اے کو تباہ و برباد کردیا، سعید غنی
سرور خان

وزیرتعلیم سندھ  سعید غنی نے کہا ہے کہ غلام سرور خان نے پی آئی اے کو تباہ و برباد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ  سعید غنی نے وزیر برائے ہوا بازی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غلام سرور خان نے ملک کو تاریخی نقصان پہنچایا ہےاگر ملک کو نقصان پہنچانے والے واجب القتل ہیں تو تو اس قتل کی ابتداء غلام سرور خان سے ہونا چاہئیے۔

اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ غلام سرور خان نے پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کا تذکرہ کرکے ملک کو عالمی سطح پر بدنام کیا۔

وزیرتعلیم سندھ  نے یہ بھی کہا کہ غلام سرور خان کا جواز درست مانا جائے تو سب سے پہلی پھانسی کی سزا انہیں دی جانا چاہئیے ۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ غلام سرور خان نے دنیا بھر میں قومی ائیرلائن پر پابندیاں لگوادیں جبکہ جعلی پائلٹس کے حوالے سے غلام سرور خان نے جتنے دعوے کئے لیکن سب جھوٹے نکلے۔

Advertisement

وزیرتعلیم سندھ  سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ غلام سرور 35 برسوں کے دوران حکومتوں میں رہے ہیں اور ان پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے لاتعداد اراکین 35 برسوں میں کئی حکومتوں کا حصہ رہے ہیں تو کیا یہ بھی واجب القتل ہیں۔

مزید پڑھیں

موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، سعید غنی

وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت...

واضح رہے اس سے قبل ایک بیان میں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے ملک لوٹنے والوں کو واجب القتل قرار دیا تھا۔

غلام سرور نے کہا تھا کہ اتنا ظلم ہلاکو اور چنگیز خان نے نہیں کیا جتنا 35 سالوں میں دو جماعتوں نے کیا ہے۔

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے مزید کہا تھا کہ سابقہ حکومت جاتے ہوئے ملک کو دیوالیہ کرگئی،ان بددیانتوں اور بدکرداروں نے جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹا ہے جبکہ قوم کے لیے آج بھی چور ڈاکو ہیرو اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر