Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جڑا ہے، میاں اسلم اقبال

Now Reading:

پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جڑا ہے، میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں اتھارٹی کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں انتظامی اور مالیاتی امور پر مشتمل 13نکاتی ایجنڈے کی اصولی منظوری دی گئی۔

  اجلاس میں ہیومن ریسورس، آڈٹ، فنانس اور پرکیورمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی گئی جبکہ بورڈ نے پی ایس ڈی اے کے ویژن سٹیٹمنٹ، انسٹی ٹیوشنل ڈویلپمنٹ پلان ،سکل سیکٹر کی میپنگ اور دیگر معاملات کی بھی  منظوری دی۔

بورڈ نے پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی اصولی منظوری بھی دی اور پی ایس ڈی اے میں رولز کے مطابق نجی شعبہ سے کوالیفائیڈ افراد لانے کا فیصلہ بھی کیا ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ معیاری فنی تعلیم کے فروغ کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ ہنرمند افراد، انکی ملکی اور غیر ملکی اداروں اور صنعتوں میں کھپت اور ڈیمانڈ کے حوالے ڈیٹا محفوظ کر نے کا نظام بنالیا گیا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

مصنوعی مہنگائی کے خلاف کارروائی تیز کی جائے، میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مصنوعی...

 صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے یہ بھی کہا کہ پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے ذریعے فنی تعلیم کے اداروں کو ایک چھتری تلے لایا گیا ہے اور یہ کمیٹیاں فیصلہ سازی کے عمل میں بورڈ کی معاونت کریں گی۔

 میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا یہ انقلابی اقدام معیاری فنی تعلیم کے فروغ کا باعث بنے گا جبکہ انڈسٹری اور انٹر نیشنل مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان معاشی ترقی کا انجن، انہیں جدید علوم سے آراستہ کر کے خوش حالی کا انقلاب لائیں گے جبکہ پی ایس ڈی اے ٹی ویٹ پالیسیوں پر عملدرآمد، اپرینٹس شپ لاز کے نفاذ اور ملکی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ روابط یقینی بنائے گا۔

ملک ندیم کامران ایم پی اے،سمیرا احمد ایم پی اے، رابعہ سلطان، سیکرٹری صنعت و تجارت کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور دیگر بورڈ ممبران نے  اجلاس میں شرکت کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر