Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصنوعی مہنگائی کے خلاف کارروائی تیز کی جائے، میاں اسلم اقبال

Now Reading:

مصنوعی مہنگائی کے خلاف کارروائی تیز کی جائے، میاں اسلم اقبال
مصنوعی مہنگائی

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانٹیرنگ،طلب ورسد اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کردگی کا جائز لیا گیا۔

اجلاس میں میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں نے عام آدمی کی مشکلات بڑھائی ہیں، معاشرے کے یہ مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف بھر پور ایکشن کیا جائے۔

سوشل میڈیا قوانین کا معاملہ، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

Advertisement

میاں اسلم اقبال نے اجلاس میں کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے کیونکہ فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی ہے۔

وزیر صنعت وتجارت کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی مقرر نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے پوری حکومتی مشینری متحرک ہیں، مہنگائی مافیا کو عام آدمی کے مفادات سے کھیلنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور کمی لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور حکومت کی تمام تر توجہ محروم معیشت طبقات کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے اربوں روپے کے پیکیج سے بھی عوام کو بڑا ریلیف ملے گا اور اشیاء ضروریہ کی مارکیٹوں میں طلب کے مطابق دستیابی یقینی بنانے کے لئے موثر میکانزم بنایا ہے۔

وزیر صنعت وتجارت نے بتایا  کہ سابق ادوارکی غلط معاشی ترجیحات کا غمیاز ہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں، کرپٹ حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسوں کی وجہ سے ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا۔

میاں اسلم اقبال نت اجلاس میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی درست معاشی سمت کے باعث ملک دیوالیہ ہونے سے بچا ہے اور عوام کو مصنوعی مہنگائی کے عفریت سے نجات دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر