
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عوام عید کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو ہرگز نظرانداز نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت پاکستان نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزمایا، یہ بزرگ ہستیاں ان امتحانات میں پوری طرح سرخرو ہوئیں، آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا پریشان ہے، تمام انسانیت کسی نہ کسی طرح اس وباسے متاثر ہوئی ہے، اس وبا نے معاشی طور پر ساری دنیا کو بڑے نقصان سے دوچار کیا ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا بڑی طاقتور حکومتیں اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں، قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کو بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے، ضرورت مند اور نادار افراد کوتلاش کر کے ان تک قربانی کا کچھ حصہ ضرور پہنچائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News