
بین الاقوامی میڈیا نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان کے اقدامات اور پیشرفت کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت حکومت کی موثر کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں عالمی وبا کورونا کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، محدود وسائل کے باوجود اس بڑے چیلنج سے کامیابی سے نبرد آزما ہونا قابل تعریف ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی شہرت یا فتہ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے گزشتہ دنو ں اپنی اشاعت میں کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کے بیڈز اب خالی ہیں جہاں پہلے مریضوں کو جگہ نہیں ملتی تھی ۔
جریدے میں مزید لکھا ہے کہ وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد نصف سے کم ہوگئی جبکہ عالمی وباء کے باعث اموات میں بھی کمی آئی۔
وزیراعظم کے مشیر اور فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہم نے سخت لاک ڈاؤن اور کاروبار مکمل کھولے رکھنے کے درمیان ایک بہتر لائحہ عمل اختیارکیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News