بارش
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ اور کشمیرمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، بدین، تھرپارکر، نگرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، شہید بینظیر آباد اور سکھرمیں بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنےوالا ہوا کے کم دبا ؤکا سسٹم اندرون سندھ موجود ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ، وقفے وقفے سے بونداباندی ہوئی ہے۔
صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، کلفٹن اور ملیرمیں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
اندرون سندھ میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
