لوڈ شیڈنگ
کراچی میں ہونے والی حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد سے پوش علاقے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں اب بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں گزشتہ جمعرات کو ہونے والی مو سلا دھار بارش کے بعد بجلی کی صورتحال شدید خراب ہے ، کراچی کے کچھ علاقوں میں 72 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے، سرجانی ٹاؤن، یوسف گوٹھ میں گزشتہ 8 دن سے اب بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی کا کام نہیں ہوسکا ہے، ڈیفنس کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی تک بجلی بحال نہیں ہوسکتی ہے ۔
ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ ہفتے کی شام تک 90 فیصد شہر میں بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
