Advertisement
Advertisement
Advertisement

گندم اور چینی کی دستیابی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

گندم اور چینی کی دستیابی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
گندم اور چینی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم اور چینی کی وافر اور مناسب قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آٹے اور چینی کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔

دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ بروقت کرشنگ سیزن شروع کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیراعظم کا اجلاس میں کہنا تھا کہ صوبائی دارالخلافوں میں فوڈ اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں

گندم کی کمی پندرہ لاکھ ٹن تھی لیکن بحران کا تاثر دیا گیا، فخر امام

وزیر قومی تحفظ خوراک فخر امام کا کہنا ہے کہ گندم کی...

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ گندم اور چینی کی وافر اور مناسب قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اسی لئے غذائی تحفظ  کیلئے قلیل، وسط اور طویل المدتی پالیسی تشکیل دی جائے اور اس کے ساتھ ہی ساتھ گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے جدید  ٹیکنالوجی بروئےکار لائی جائے۔

وزیرِاعظم کی جانب سے فخر امام کی سربراہی میں وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کی ہدایت دی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران چیف سیکرٹریز نے وزیرِاعظم کو  گندم، آٹے اور چینی کی قیمتوں کے حوالے  سے صورتحال  سے آگاہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر برائے صنعت نے چینی کی درآمد کے حوالے سے اب تک کی  پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سینٹر شبلی فراز، محمد حماد اظہر، فخر امام، عبدالحفیظ شیخ  ،مرزا شہزاد اکبر، عاصم سلیم باجوہ، ڈاکٹر شہباز گل بھی شریک ہوئے جبکہ عثمان ڈار، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قومی تحفظ خوراک فخر امام  کا  کہنا تھا کہ  چیزوں کی قلت کا معاملہ چند ماہ قبل شروع ہوا۔

Advertisement

وزیر قومی تحفظ خوراک نے کہا کہ  آٹھ نو سال بعد پہلی بار پاکستان کی ایکسپورٹ قیمت اور عالمی قیمت میں کافی فرق پیدا ہوا۔ ذخیرہ اندوزوں نے اس فرق کو سمجھتے ہوئے بہت فائدہ کمایا۔

فخر امام نے کہا کہ  ایک شپ آج گندم لے کر پہنچ رہی ہے، اٹھائیس اگست کو دوسری شپ آ رہی ہے اس سے گندم کی قیمت پر اچھے  اثرات  مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ستمبر کے آخر تک چار لاکھ اٹھاسی ہزار ٹن گندم پاکستان پہنچ جائے گی۔

وزیر قومی تحفظ خوراک نے کہا کہ گندم کی قلیل آلمدتی پالیسی بھی مرتب کی جائے گی جس سے ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ اٹھانے  کا موقع کم ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر