اسد عمر
وفاقی وزیراسدعمر کا کہنا ہے کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ پاکستان مکمل طورپر عالمی وبا کورونا سے محفوظ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمر نے این سی اوسی میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس بالکل بھی ختم نہیں ہوا ، اب ہم مائیکرو لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں، جس میں ان علاقوں کے بجائے مخصوص عمارت یا جگہ پر لاک ڈاؤن ہوگا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارےلیے15افرادکاموت کاشکاربننابھی افسوسناک ہے، ایک لاکھ سےمتاثرہ افرادتک مؤثرنظام کےذریعےپہنچے، این سی اوسی کی ٹیم تمام صوبوں میں جاکرٹریننگ کرارہی ہے، ابھی یہ کہنے کی پوزیشن میں نہیں کہ کوروناختم ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کووباکی کمی کےساتھ کم کرتے گئے ، بھارت نے 6ہفتے مکمل لاک ڈاؤن لگایا اس کی صورتحال سامنےہے، اب ہم مائیکرو لاک ڈاؤن کی طرف جارہےہیں، ان علاقوں کے بجائے مخصوص عمارت یا جگہ پر لاک ڈاؤن ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس نے بھی کہا پاکستان نے بہت زبردست کام کیا جبکہ یواین صدر بھی کہہ رہےہیں کہ پاکستان سے سیکھاجائے، عوام کی بڑی تعداد کے تعاون کی وجہ سے مثبت نتیجہ سامنےآیا، میڈیا نے تاریخی طریقے سے عوام تک کورونا کے خلاف پیغام پہنچایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
