Advertisement
Advertisement
Advertisement

برٹش ایئرویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا

Now Reading:

برٹش ایئرویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا
فضائی آپریشن

برٹش ایئرویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا، برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 261 لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر برٹش ایئرویز کی آمد پر خصوصی انتظامات کئے گئےجبکہ مسافروں کی ہیلتھ کاؤنٹر اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی ، برطانوی سفارتخانے کا عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

برطانوی سفارت خانے کے حکام نے ایئرپورٹ  پر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

قبلازیں جولائی کے آخری ایام میں برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل برٹش ایئرویزکی پاکستانی حکام سےانتظامات مکمل کرنےکی یقین دہانی کرانےکی درخواست کی گئی تھی اور برٹش ایئر ویز نے اسلام آباد ایئرپورٹ منیجرسےانتظامات کی تفصیلات بھی مانگ لیں تھی۔

برٹش ایئرویز کا پاکستان کے لیے دوبارہ فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

برٹش ایئر ویز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پرصفائی اوردیگر سہولیات سے متعلق بتایا جائےاس کےعلاوہ برٹش ایئرویزکےزیر استعمال گیٹ اوردیگرصورتحال سے آگاہ کیا جائے،جہازکےلیےفکس بریجزمحفوظ ہونےکی تصدیق کی جائے،

خیال رہے کہ  گزشتہ برس جون 2019 میں وزیراعظم عمران خان سے برٹش ایئرویز کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی ملاقات  کی  تھی  ،جس کے بعد پاکستان میں برٹش ایئرویز کی فلائٹ کا دوبارہ آغازہوا تھا اور 11 برس بعد برٹش ایئر ویز کی فلائٹ پاکستان آئی تھی ، تا ہم کورونا وبا  کے  باعث فضائی آپریشن معطل ہو کر رہ گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر