
جاپانی وزیر دفاع کونو نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی وزیر دفاع کونو نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا،جس میں دونوں ممالک نے کوویڈ 19 کے حوالے سے خطرے کی نشاندہی کے تبادلہ پر بھی اتفاق کیا ۔
ترجمان جاپانی سفارتخانہ نے کہا کہ رابطے میں فریقین نے کوویڈ 19 کی روک تھام میں عالمی دفاعی انتظامیہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جبکہ جاپانی وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ۔
سینیٹر رحمان ملک کی آرمی چیف سے ملاقات
ترجمان جاپانی سفارتخانہ نے یہ بھی کہا کہ ملاقات میں جاپانی وزیر دفاع نے کروز جہاز ڈایمنڈ پرنسس, ہوائی اڈے, اور دیگر انفیکشن کی روک تھام کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاپنی وزیر دفاع کو پاکستان میں متعلقہ حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔
ترجمان جاپانی سفارتخانہ نے مزید کہا کہ ملاقات میں جاپانی وزیر دفاع کونو اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوویڈ 19 کے تناظر میں دفاعی انتظامیہ کی جانب سے اختیار کردہ معلومات, علم اور نتائج کے تبادلہ پر اتفاق جاپانی وزیر دفاع کونو اور مسلح افواج کے سربرہ جنرل باجوہ نے پاک جاپان دفاعی تعاون کے فروغ اور دفاعی رابطوں کے تسلسل پر بھی اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News