
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی گذشتہ سال 5 اگست کوبہت بڑی غلطی کربیٹھاہے۔
کشمیر پر قبضے کےایک سال مکمل ہونے پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ’یوم استحصال‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مودی بہت بڑی غلطی کربیٹھاہے، وہ سمجھتاتھااس اقدام سےپاکستان خاموش رہےگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھاری اکثریت سےالیکشن جیتنےپرمودی نےکشمیرکی حیثیت تبدیل کی۔مودی سمجھتاتھا کہ بھارت کے بڑی معیشت ہونےکےباعث دنیاخاموش رہےگی۔
عمران خان نے کہا کہ لیڈرکبھی نفرتیں پھیلاکرووٹ حاصل نہیں کرتا ۔مودی نےپاکستان کے خلاف نفرت کی بنیادپرالیکشن جیتاتھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےمسئلہ کشمیر کےحل کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔ بھارت کوباربارکہاآپ ایک قدم اٹھائیں ہم 2 قدم بڑھائیں گے۔ بھارت غلط فہمی میں تھا کہ 8 لاکھ فوج بھیج کرکشمیریوں کودبالےگا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت آرایس ایس غنڈوں کےذریعےدہشت پھیلاناچاہتاتھا۔بی جےپی حکومت آنےپرمودی کاکشمیریوں پرظلم بڑھ گیا۔بھارت کےتمام اقدامات کےپیچھےتکبرہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News