Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی گذشتہ سال 5 اگست کوبہت بڑی غلطی کربیٹھاہے، وزیر اعظم

Now Reading:

مودی گذشتہ سال 5 اگست کوبہت بڑی غلطی کربیٹھاہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم

وزیراعظم  عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی گذشتہ سال 5 اگست کوبہت بڑی غلطی کربیٹھاہے۔

کشمیر پر قبضے کےایک سال مکمل ہونے پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ’یوم استحصال‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ  مودی بہت بڑی غلطی کربیٹھاہے، وہ سمجھتاتھااس اقدام سےپاکستان خاموش رہےگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  بھاری اکثریت سےالیکشن جیتنےپرمودی نےکشمیرکی حیثیت تبدیل کی۔مودی سمجھتاتھا کہ بھارت  کے بڑی معیشت ہونےکےباعث دنیاخاموش رہےگی۔

عمران خان نے کہا کہ لیڈرکبھی نفرتیں پھیلاکرووٹ حاصل نہیں کرتا ۔مودی نےپاکستان کے خلاف نفرت کی بنیادپرالیکشن جیتاتھا۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نےمسئلہ کشمیر کےحل کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔ بھارت کوباربارکہاآپ ایک قدم اٹھائیں ہم 2 قدم بڑھائیں گے۔  بھارت غلط فہمی میں تھا کہ 8 لاکھ فوج بھیج کرکشمیریوں کودبالےگا۔

Advertisement

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت آرایس ایس غنڈوں کےذریعےدہشت پھیلاناچاہتاتھا۔بی جےپی حکومت آنےپرمودی کاکشمیریوں پرظلم بڑھ گیا۔بھارت کےتمام اقدامات کےپیچھےتکبرہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر