Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹرنیٹ سروسز کی بہتری ملک کے مفاد میں ہے، وزیراعظم

Now Reading:

انٹرنیٹ سروسز کی بہتری ملک کے مفاد میں ہے، وزیراعظم
انٹرنیٹ

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سروسز کی بہتری ملک کے مفاد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی مزید بہتری کے حوالے سے سپیکٹرم نیلامی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کو موبائل کمپنیوں کی جانب سے نیٹ ورک مزید بہتر بنانے کے لیے مزید سپیکٹرم کے حصول کی درخواست پر بریفنگ دی گئی جبکہ اب تک ہونے والی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے مزید سپیکٹرم حاصل کرنے میں دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی فراہمی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے، وزیراعظم

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ موبائل نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سروسز کی بہتری ملک کے مفاد میں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کے دور دراز اور پس ماندہ علاقوں میں موبائل اور  انٹرنیٹ  کی سروسز کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ سپیکٹرم کی فروخت  کا عمل نہایت شفاف طریقہ کار اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں امین الحق، حماد اظہر، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،  متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز، چئیرمین پی ٹی اے ، ایگزیکیٹو ڈائریکٹر فریکویسی ایلوکیشن بورڈ بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر