
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کا سال مکمل ہونے پر سیکیورٹی کونسل کو خط لکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کا سال مکمل ہونے پر سیکیورٹی کونسل کو خط لکھ کر بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا کہ بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،بھارت نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔
بھارتی اقدامات سے علاقائی وعالمی امن کو خطرات لاحق ہیں، مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ،انٹرنیٹ وکمیونیکیشن بلیک آؤٹ جاری ہے۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیری رہنماؤں کو قیداور نوجوانوں کو جبری حراست میں لیا جاتا ہے،بھارت تشدد، ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،بھارت کی جانب سے کشمیریوں سے جبروبربریت روا رکھی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News