وزیراعظم عمران خان نے معاشی صورت حال میں حالیہ استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو ملکی معاشی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے معاشی صورت حال میں حالیہ استحکام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موڈیز کی جانب سے ملکی معیشت کی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا جانا خوش آئند ہے۔
وزیراعظم نے معاشی اعشاریوں میں بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ لینڈ گریبنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس اقدامات کی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی گئی۔
وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن پر شاباش دیتے ہوئے بھرپور آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News