
صوبہ بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 20 ماہ کا بچہ پولیو کا شکار ہوا ہے، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد چلتن ٹاؤن کی یوسی میاں غنڈی کے 20 ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو سے متعلق نمونے 25 اور 26 جولائی کو لیے گئے تھے، جس کے بعد طبی معائنہ کیا گیا ، جس میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد 16 ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News