Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاحتی پوٹینشل کو سامنے لایا جائے، وزیراعظم

Now Reading:

سیاحتی پوٹینشل کو سامنے لایا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق کی مدد سے سیاحتی پوٹینشل کو سامنے لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاحت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ہے، اجلاس میں سیاحت سے متعلق امور پر غور کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے بہت مواقع موجود ہیں، ہمیں ان مواقع سے فائدہ اٹھایاجانا چاہیئے۔
اجلاس میں وزیرِاعظم کی جانب سے سرکاری ملکیتی عمارات، تاریخی عمارات، گورنر ہاوسز، گیسٹ ہاؤسز وغیرہ شامل ہیں کو مثبت انداز میں برؤے کار لانے کے لئے بھی اٹھائے جانے والے اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ ان عمارات کی عوام کے لئے دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی رائے کے بعد حکومت نے تین فیصلے کئے گئے ہیں۔

Advertisement
وزیراعظم کی جانب سے سیاحت سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری کمیٹی کے کنوینئر مقرر کئے گئے ہیں۔
مقرر کردہ کمیٹی کمیٹی ہر ہفتہ اجلاس کرے گی اور اب سے ہر دو ہفتہ بعد وزیراعظم کو پیش رفت رپورٹ پیش کریگی۔
اجلاس میں قومی سیاحتی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ہے اور ساتھ ہی فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر تجاوزات کے خلاف مہم فوری چلائی جائے۔
اجلاس کے فیصلوں کے مطابق صوبائی حکومتیں سیاحتی مقامات پر صاف ستھرے باتھ رومز بنوائیں گی کیونکہ سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر باتھ رومز نہ ملنے سے شدید دشواری ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ پنجاب و خیبرپختونخوا، چاروں صوبوں کے نمائندگان بھی اجلاس میں موجود رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر