
عالمی وبا کو رونا وائرس کے کیسز میں ملک بھر میں مسلسل کمی کے بعد حکومت نے شادی ہالز اور پارکس کھولنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حکومت نے ایس او پیز کے متعلق صوبائی حکومتوں کی تجاویز جمع کرلی ہیں ، جن کا جائزہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاس میں لیا جائے گا۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں سیاحت، شادی ہال اور پارکس وغیر کھولنے پرغور کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جن کاروبار کو بند کیا گیا ہے ، ان میں شادی ہال بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News