Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کا کراچی اور بدین میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

Now Reading:

پاک بحریہ کا کراچی اور بدین میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
پاک بحریہ

پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیموں نے سول انتظامیہ کے ساتھ بدین میں ایل بی او ڈی نہرکے شگاف کی مرمت اور مختلف مقامات سے نکاسی آب میں حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے بارش متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کیا گیا، بدین میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ میں مزید ڈاکٹرز اور طبی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے موبائل میڈیکل کیمپ اورٹیموں نے بدین کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں افراد کو طبی امداد اور ادویات فراہم کیں۔

کراچی میں کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں میڈیکل ٹیمز نے گھروں میں محصور افراد کو طبی امداد فراہم کی، بدین میں قائم ریلیف کیمپس میں مقیم خاندانوں میں پاک بحریہ کی جانب سےراشن بیگز تقسیم کیے گئے۔

Advertisement

کراچی میں یونس آباد،ککا پیر، ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں بارش متاثرین میں تیار شدہ کھانے کے پیکٹس کی تقسیم ،سرجانی ٹاؤن، یارو خان گوٹھ ، یوسف گوٹھ اور خمیسو گوٹھ میں متاثرین میں مختلف اشیائے خورد ونوش کےپیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر