مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل؛ سرکلر جاری
حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس رواں ہفتے ہی بلانے پر غور شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اہم قانون سازی کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس رواں ہفتے ہی بلانے پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ستمبر کو مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی جا چکی ہے۔ وزیراعظم مشترکہ اجلاس کےلیے اپنی ایڈوائس صدر کو بھجوائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کےلیے بل کی منظوری دی جائے گی اور زیر التواء قانون سازی کو نمٹانے کے لیے حکومت اپوزیشن سے تعاون بھی مانگے گی۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کےلیے آگاہ کردیا گیا ہے سمن موصول ہوتے ہی اراکین کو آگاہ کردیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
