Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بجلی کے بعد گیس کی سپلائی بھی معطل

Now Reading:

کراچی میں بجلی کے بعد گیس کی سپلائی بھی معطل
sui gas company audit team

شہر کراچی میں بجلی  کے بعد گیس کی سپلائی بھی معطل ہوگئی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں  موسلا دھار بارش کے باعث سوئی گیس کی مین لائن میں پانی جانے سے  کراچی میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس کلفٹن اور ملیر کے ایریا گیس کی سپلائی سے متاثر ہوئے ہیں جس پر ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ جائے  وقوع پر مرمتی کام جاری ہے جلد  سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

اس سے قبل کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر عمر ایوب کراچی پہنچ گئے ہیں، شہزاد قاسم وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پاور ڈیویزن بھی انکے ہمراہ ہیں۔

سی ای او کے الیکٹرک کو گورنر ہاوس طلب کرلیا گیا ہے جہاں عمر ایوب کل سی او کے الیکٹرک سے ملاقات کریں گے، حیسکو اور سیپکو حکام بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔

Advertisement

شہر قائد میں بارش، عوام بجلی سے محروم

ملاقات میں کراچی میں بجلی کے بحران بلخصوص بارشوں میں طویل بجلی بندش کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر بات ہوگی۔

راچی میں بارشوں کے دوران کے الیکٹرک کے 1200 فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں جس کے بعد شہر کا 60 فیصد سے زائد علاقہ تاریکی میں ڈوپ گیا ہے۔

شہر کے کئی علاقوں میں 12 گھنٹے سے بجلی غائب ہے جس میںلیاری ، کھارادر، صدر ، ناظم آباد کے علاقے شامل ہیں۔

پی آئی بی، شاہ فیصل ، لانڈھی، ملیر، نارتھ کراچی لیاقت آباد قیوم آباد سوسائٹی میں گزشتہ 8 گھنٹے سے لائٹ نہیں ہے جبکہ احسن آباد، گلشن معمار، بلدیہ سائٹ اورنگی ٹاؤن میں بھی بجلی بند ہے۔

بارشوں میں ہلاکتوں کا سلسلہ

Advertisement

دوسری جانب کراچی کی 2 دن کی بارشوں کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جبکہ 3 افراد کی ہکلاکت بارش کے پانی میں ڈوب کر ہوئی۔

بارش کے دوران  گزشتہ روز 2 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے کس میں گلستان جوہرمیں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے اورکٹی پہاڑی پر کرنٹ لگنے سے 13 سالہ بچہ کاشان جاں بحق ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر