Advertisement
Advertisement
Advertisement

پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی عظیم قربانی کو یاد کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی عظیم قربانی کو یاد کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی عظیم قربانی کو یاد کریں۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے مادر وطن کی خاطر پاک فضائیہ کی عظیم روایات کو زندہ رکھا۔

Advertisement

میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ مادر وطن کی خدمت میں راشد منہاس نے پاک فضائیہ کی شاندار روایات کو برقرار رکھا۔

اپنے پیغام میں ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخارنے نشان حیدر کا اعزاز پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کے یوم شہادت پر مزید کہا کہ فرض کی ادائیگی میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے نشان حیدر حاصل کیا۔

یاد رہے کہ بہادری اور شجاعت سے قوم کا سَر فخر سے بلند کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 49ویں برسی  آج منائی  جا رہی  ہے۔

راشد منہاس ،17 فروری 1951ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔۔دوران تعلیم ،راشد انتہائی محنتی اور ہوابازی میں دلچسپی رکھتے تھے ۔۔راشد نے امتیازی حیثیت سے اے لیول کا امتحان پاس کیا اور 1971ءمیں پاک فضائیہ میں بحیثیت جی ڈی پائلٹ کمیشن حاصل کیا جبکہ ابتدائی تربیت کے بعد بحیثیت پائلٹ آفیسر لڑاکا تربیت اور کنورژن کیلئے مسرور ایئر بیس بھیجا گیا۔

شہید راشد منہاس کا 49 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

Advertisement

20 اگست 1971 کوان کی تربیتی پرواز میں فلائٹ لیفٹنینٹ مطیع الرحمان بھی ان کے ساتھ سوار ہوئے۔مطیع نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے نوجوان پائلٹ پرضرب لگائی اور طیارے کا رخ ہندوستان کی جانب موڑ لیا۔

راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئےدشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور اس دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر